the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے




ایک امریکی ماہر نے سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر کے حوالے سے کہا ہے کہ چین بظاہر بحیرہ جنوبی چین کے متنازع علاقے میں ایک تیسری فضائی پٹی تعیر کر رہا ہے۔

واشنگٹن میں قائم تھنک ٹینک سینٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل سٹڈیز (سی ایس آئی ایس) کے لیے 8 ستمبر کو لی گئی تصاویر میں مصنوعی جزیرے ’مسچیف ریف‘ پر تعمیر کا کام دیکھا جا سکتا ہے۔ چین نے سپریٹلی جزائر کے علاقے میں کئی مصنوعی جزائر تعمیر کیے ہیں۔

سی ایس آئی ایس میں ایشیا کے بحری معاملات کے شعبے کے ڈائریکٹر گریگ پولنگ نے کہا کہ تصاویر میں ایک مستطیل علاقے کو دیکھا جا سکتا ہے جس کے گرد ایک 3,000 میٹر طویل حفاظتی دیوار تعمیر کی گئی ہے۔ یہ تعمیر چین کی طرف سے دوسری چٹانوں پر کام سے مماثلت رکھتی ہے۔

’’یہ واضح ہے کہ جو ہم نے دیکھا وہ ایک 3,000 میٹر طویل فضائی پٹی ہے اور ہمیں کچھ اور کام بھی نظر آ رہا ہے جو صاف واضح ہے کہ یہ بحری جہازوں کے لیے بندرگاہ کی سہولت فراہم کرے گا۔‘‘

سکیورٹی ماہرین نے کہا ہے کہ یہ پٹی اتنی طویل ہے کہ مزید چینی فوجی طیاروں کو جگہ دے سکے جس سے بیجنگ کو جنوب مشرقی ایشیا کے متنازع پانیوں تک مزید وسیع رسائی مل جائے گی۔




style="text-align: right;">اس تعمیر کی خبر ایسے وقت سامنے آئی ہے جب چین کے صدر شی جنپنگ اگلے ہفتے واشنگٹن کا دورہ کرنے والے ہیں۔ امریکہ چین کی طرف سے متنازع علاقوں میں جارحانہ تعمیر سے متفکر ہے اور توقع ہے کہ جنوبی بحیرہ چین میں چینی سرگرمیاں دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کے ایجنڈے کا اہم موضوع ہوں گی۔

تین فضائی پٹیوں کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد چین بحال کیے گئے علاقے کی فضائی حدود سے گزرنے والے تمام ہوائی جہازوں کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔ اگر چین اس علاقے میں فضائی دفاع کی جدید سہولیات بھی نصب کر لے تو یہ بہت پریشان کن بات ہو گی۔

جون کے آخر میں لی گئی سیٹلائٹ تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ چین نے فائری کراس چٹان پر 3,000 میٹر طویل فضائی پٹی کی تعمیر مکمل کر لی ہے۔

اس سے قبل اس سال لی گئی تصایر سے ظاہر ہوتا ہے کہ سوبی چٹان پر بحالی کے کام سے ایک اور فضائی پٹی تعمیر کی جا سکتی ہے۔

بحیرہ جنوبی چین میں چٹانوں پر مصنوعی جزائر پر گزشتہ سال کام شروع ہوا تھا جس پر واشنگٹن نے شدید تنقید کی تھی۔

پیر کو مسچیف ریف پر تعمیر کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہونگ لی نے چین کی سپریٹلی جزائر پر ’’غیر متنازع حاکمیت‘‘ اور وہاں فوجی تنصیبات کی تعمیر کا حق رکھنے کے دعوے کو دہرایا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.